کینبرا:30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں نئے سال کے موقع پر خوف کو ہوا دینے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ڈامین اونیل کو جمرات کی شب اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ لندن سے ملبورن پہنچے۔ 40 سالہ اونیل پر الزامات ہیں کہ انہوں نے آن لائن ایسی دھمکیاں دیں، جن میں سڈنی میں نئے سال کے جشن کے موقع پر خودکشی کرنے یا خودکشی کی حوصلہ افزائی کرنے جیسے الزامات شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے اونیل کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل نئے سال کی تقریبات کے موقع پر شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کے تناظر میں بھی متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔